مرکز کی مودی حکومت کے 3سال مکمل ہونے پربی جے پی کی جانب سے ملک بھر میں مودی فیسٹ کے تحت 20روزہ جشن منانے کا اعلان پر جہاں کانگریس نے 3سال
30تکڑم کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کرکے حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا
ہے وہیں کانگریس کے قدآور لیڈر، سابق وزیربرائے اقلیتی اموراور ایم ایل اے
محمد عارف نسیم خان نے مودی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ مودی
اور بی جے پی کے دیگر لیڈران نے 2014 کے پارلیمانی الیکشن
سے قبل ملک کی عوام سے جو وعدے کئے تھے، اسے پورا کرنے میں مودی حکومت مکمل
طور پر فیل رہی ہے۔ایسے میں سوال یہ پیدا ہواتا ہے کہ بی جے پی آخر کس چیز کا جشن منانے
جارہی ہے؟واضح رہے کہ اس جشن کی ابتداء 26ئی کو گوہاٹی سے ہوگی اور 15جون
کو اس کا اختتام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزکی مودی حکومت کے پاس ناکامیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔